گاندربل//گاندربل میں نومبر 2018 کو برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا معاوضہ نہ دینے سے متاثرین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ گاندربل کے کنگن،گنہ ون،گنڈ،تحصیل لار اور تحصیل واکورہ سے ملحقہ علاقوںکے متاثرین کاکہنا ہے کہ برفباری سے سیب ، اخروٹ، ناشپاتی سمیت دیگر میوہ دار درختوں کو زبردست نقصان پہنچا۔ متاثرین کاکہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگایا گیا لیکن ابھی تک انہیں کوئی معاوضہ فراہم نہیں کیاگیا۔ متاثرین کاکہنا ہے کہ کئی باغ مالکان نے بینکوں سے قرضہ حاصل کیا ہے اور میوہ پوری طرح تباہ ہونے کے سبب وہ قرضہ واپس کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ متاثرین نے ضلع انتظامیہ اور گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نقصان کا معاوضہ دیاجائے تاکہ وہ بنک قرضوں کوواپس کرکے نئے سرے سے میوہ اگاسکیں۔