کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سی ای او جے اینڈ کے بنک پرویز احمد کے ساتھ آج کارپوریٹ ہیڈکوارٹر بینک پر ملاقی ہوا ۔ اس دورران تجارتی برادری سے وابستہ کئی اہم معاملات پر مفصل گفتگو کی گئی جبکہ وفد نے اہم تجاویز اور اپنی آراء پیش کی۔ وفد کی قیادت سینئر وائس پریذیڈنٹ فیاض احمد بٹ کررہے ہیں ۔ اس موقعے پر بنک کے ایگزکیٹیو پریذیڈنٹس ، پی کے ٹکو اور آر کے چیبر ، پریذیڈنٹ محمد مقبول لون، محمد یونس پٹو، ارون گندوترا ، راکیش گندوترا اور وائس پریذیڈنٹ فیاض احمد بٹ اور دیگر بینگ افسران بھی مود تھے ۔ چیرمین بینک اور سی ای او نے وفد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ تمام سطحوں پر باہمی طور پر مربوط تاثرات کو اہم قراردیتے ہوئے اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جبکہ اس سے بینک اور تجارتی اداروں کے مابین آزادانہ روابط بھی بڑھیں گے ۔ انہوںنے صحت مند تجارت اور مالیاتی عمل کو برقراررکھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اداروں یعنی مالی اداروں اور تجارتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اسکو کو بہتر حالت میں رکھیں ۔جموں و کشمیر ریاست میں کریڈٹ کلچر پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے چیرمین نے لوگوں ٹریک ریکارڈ بہت ہی اچھا اور قابل سراہنا ہے ۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ قرضہ جات کی رقومات کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے ۔اس موقعے پر انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بینک انتظامیہ تمام مسائل کے ازالہ کی وعدہ بند ہے ۔موصوف وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بینک اس بات کا پابند عہد ہے کہ گراہکوں کو ’ورلڈ کلاس‘ کسٹمر سروس فراہم کرنے کیلئے سنٹرل پروسسنگ سنٹر (سی پی سی ) کا قیام عمل میں لائے گا تاکہ قرضہ جات(لون) گراہکوں کو بلا کسی رکاوٹ کے 48گھنٹوں میں فراہم کیا جاسکے۔ چیرمین نے موقعے پر ہی متعلقین کو ہدایت دی کہ ریاست کے تمام ڈویژنوں میں ایسا شعبہ قائم کیا جائے جو تجارت سے وابستہ افراد اور اداروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ۔ انہوں نے متعلقہ ایگزکیٹیوں کو ہدایت دی کہ زیر التواء انشورنس کلیموں کو فی الفور حل کریں اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے کاروباری جگہوں پر مزید اے ٹی ایم کھولنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس دوران تجارتی برادری کے وفد نے بینک منتظمین خصوصاً چیرمین موصوف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے بینک کا رول کافی مثبت رہا ہے ۔انہوں نے چیرمین موصوف سے اپیل کی کہ بینک سکیموں اور دیگر معاملات کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے جانکاری پروگرامات، سمینار اور دیگر تقاریب کا اہتمام کیا جائے ۔ وفد میں کے ٹی ایم ایف کے جنرل سیکریٹری ، محمد رجب کچھے ، فائنانس چیف، محراج الدین کان، ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ عبدالرحمان صوفی، چیف آرگنائزر عبدالمجید خان، پبلسٹی چیف، اعجاز احمد خان، پبلسٹی سیکریٹری ، ہلال احمد منڈو، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نثار احمد شاہدار اور سیکریٹریز، اعجاز حمد بٹ، محراج الدین بوجا، جاوید احمد بوجا اور شیخ ہلال قابل شامل تھے ۔ واضح رہے کہ بینک نے پہلے ہی مسائل کے ازالہ کیلئے مختلف چینلوں کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں ایس ایم ایس کیلئے 8899888128، لینڈ لائن پر کال کیلئے 0194-2481999,2502583اور ای میل کیلئے [email protected]شامل ہیں جن پر کوئی بھی بینک گراہک بینک سے متعلق درپیش مشکلات یا کسی بھی طرح کی مدد رابطہ قائم کرسکتا ہے ۔