واشنگٹن//امریکہ میں شمالی کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی شدید آگ میں مزید دو افراد کی جلی ہوئی لاشوں کے ملنے کے ساتھ ہی اس حادثے میں اب تک 83 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ بٹٹے کاؤنٹی کے شیرف کوری ھونیہ نے بتایا کہ 563 لوگوں کے نام اب بھی لاپتہ کی فہرست میں درج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس فہرست میں درج 307 لوگوں کا پتہ لگایا۔گزشتہ دو ہفتوں سے کیلی فورنیا کے جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے ، جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے . ریاست کی تاریخ کی یہ اب تک کی سب تباہ کن آگ بتائی جا رہی ہے ، جس نے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے اور 18000 عمارتوں جل کر راکھ ہو گئی ہے ۔تقریباً 900 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں بھی دو ہفتے پہلے آگ لگی تھی وہیں، جنوبی کیلی فورنیا کے مالبو علاقہ میں بھی شدید آگ کی زد میں آنے سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے ۔شمالی علاقوں میں لگی آگ سے تقریبا ایک لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا علاقہ اس کی زد میں آ گیا ہے اور 12،600 کان جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔ کیلی فورنیا کے شمالی صوبے میں 1،52،000 ایکڑ جل کر راکھ ہو چکا ہے ۔و این آئی