ڈھاکہ// (یواین آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اس کے ٹاپ آل راونڈر شکیب الحسن کو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے لئے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) ملنے کی امید بہت کم ہے ۔ شکیب جمیکا تالاواس کے لئے لوٹنا چاہتے ہیں جس کا انہوں نے 2016 اور 2017 میں نمائندگی کی تھی جب اس نے پہلی مرتبہ خطاب جیتا تھا۔ بنگلہ دیش کو اس وقت آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے اور اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو آنا ہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ان کے ان میچوں میں اپنی پوری طاقت سے ٹی اتارنے کی امید ہے ۔ جب وقت آئے گا تب ہم اس سلسلے میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کے خلاف اتریں گے ۔ خیال کیا جارہاہے کہ بی سی بی نے قومی کرکٹروں کے لئے معاہدے میں کچھ نئے ضابطے جوڑے ہیں ۔ کھلاڑیوں کو آپشن دیا جائے گا جس میں انہیں قومی ٹیم کے لئے اپنی دستیابی کو بتانا ہوگا اور اس کے بعد مختلف فرنچائیزیوں پر مبنی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اپنے عزم کے بارے میں بتانا ہوگا۔