رام بن //ضلع کے کھڑی علاقہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فوج کی جانب سے 02 اگست سے 30اگست2018 تک سلائی کلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔علاقہ میں خواتین کو سیلف ایمپلائمنٹ کے لئے ایک موقعہ فراہم کرنے کے لئے نہیں سکل فراہم کرنے کے لئے15 ۔خواتین کو اس کورس کیلئے منتخب کیا گیا ۔خواتین کو بنیادی سلائی تکنیک اور سلائی مشین استعمال کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔کوررس کے کامیابی سے اختتام پر شرکا کو اسناد پیش کی جائیں گی۔مقامی لوگوں نے خطہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے یہ کورس منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی۔