عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ دو مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کمسن کھلاڑی تجمل الاسلام اور ان کے والد غلام محمد لون نے کھو کھو اور کک باکسنگ کھیل کو فروغ دینے کیلئے حیدر سپورٹس باکسنگ اور کھو کھو اکیڈمی کے نام سے شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ میں تربیتی مرکز قائم کرکے لڑکوں اور لڑکیوں کو مفت تربیت دے رہے ہیں۔ یہ اکیڈمی امیچیور باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باکسنگ فیڈریشن اولمپک کے اشتراک سے قائم ہے۔ 2016سے قائم اس اکیڈمی میں دونوں باپ بیٹی اس کھیل کو عروج تک پہنچانے میں دن رات محنت کرتے ہیں۔ اس برس بھی بین الریاستی مقابلوں میں شامل لڑکوں اور لڑکیوں نے اعلی پایہ کارکردگی دکھائی ۔ تربیتی اکیڈمی کو ضلع انتظامیہ اوربانڈی پورہ پولیس کی معاونت اور حمایت حاصل ہے۔ حیدر سپورٹس اکیڈمی کے چیرمین تجمل اسلام کے والد غلام محمد لون نے کشمیر اعظمی کوبتایاہے کہ جب 2016 میں تجمل نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا ، تب سے تربیتی اکیڈمی میں لڑکوں اور لڑکیوں کو کھوکھو باکسنگ کی تربیت دی جاتی ہے ۔