ڈوڈہ//بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر کھلینی کے نزدیک ٹاٹا سومو کو پیش آئے ایک المناک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور5 شدید طور زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے چلی کی طرف جا رہی ایک ٹاٹا سومو زیرِ نمبرPB32A/9852 جمعہ کی صبح سات بجے کے قریب کھلینی کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شاہراہ سے لڑھک کر 300 فٹ نیچے شاہراہ کے دوسرے موڑ پر جا پہنچی اور اس میں سوار 9 افراد میں سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جن کی شناخت خادم حسین ولدِ عبدالغنی،حاجی ھاشم علی ولد غلام محمد، حاجی علی محمد ولد میر حسین اور باتھیہ بیگم زوجہ ہاشم علی ساکنان چلی بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے جب کہ دیگر 5 افراد جن میں حسن دین ولد رمال دین ساکنہ بھالہ بھدرواہ اور چلی بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے حنیفہ بانو دختر لیاقت علی،لیاقت علی ولد حسن دین، شاہدہ بانو دختر عبدالقیوم اورطالب حسین ولد نذیر احمد شامل ہیں شدید طور زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیاجہاں سے 2 افراد کو تشویشناک حالت میں جموں منتقل کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو پنجاب سے ملتھ چلی میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے۔حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگوں کی بھاری تعداد اور پولیس وفوج کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور بچاؤ کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔