سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے پامپور علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
یہ واقعہ پامپورکے کھریو علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق جنگجو چھپے تھے اورجنہوں نے فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔
پولیس نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے کھریو میں معرکہ شروع ہونے کی اطلاع دی اور بعد میں معرکہ کے دوران دو عدم شناخت جنگجو ﺅںکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
اس سے قبل اطلاعات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری جمعیت نے آج صبح کھریو کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران ان کا سامنا جنگجوﺅں سے ہوا اور یوں طرفین میں معرکہ لگ گیا۔
پولیس کے مطابق کھریو میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔