رام بن //جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سے پیر کے روز کیمونٹی ہال میں نیشنل شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائب ہب پر یک روزی بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے کے وی آئی بی کو کو ریاست جے اینڈ کے میں لاگو کرنے کیلئے نوڈل ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔ کے تحت ایکشن پلان میں ایس سی، ایس ٹی ایم ایس ایم ای کی ریاست میں تقسیم کاری کے سلسلہ میں تفصیل جمع کرنا ، ایس سی، ایس ٹی ایم ایس ایم ای کے تحت آب و ہوا کا مطالعہ کرنا ،بیداری کیمپ منعقد کرنا ،سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ اور وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہیں۔ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر جے کے کے وی آئی بی جموں پون کمار گپتا، ڈائریکٹر رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی چیوٹ رام بن راجیو شرما ،ڈپٹی رجسٹرار جے کے کے وی آئی بی روہت کشپ ،ضلع افسر رام بن تلک راج اور ضلع افسر جے اینڈ کے اینٹر پیریور ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ یش پال شرما نے بطور ریسورس پرسن شرکا کو جے کے کے وی آئی بی، جے کے ای ڈی آئی، ایس سی اور ایس ٹی ڈیولپمنٹ بورڈز وغیرہ کی جانب سے سپانسر کی جارہی مختلف سکیموں کی جانکاری دی ، جس سے طبقہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ انہوں نے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ،(SFURTI)،کھادی ڈیولپمنٹ پروگرام اور نیشنل ایس سی ،ایس ٹی ہب کے علاوہ جے کے ای ڈی آئی کی سکیموں جیسے کہ سئیڈ یکپٹل فنڈ سکیم ،یوتھ اسٹارٹ اپ لون سکیم اور سیلف ایملائمنٹ کمپوننمٹ آف حمایت پر تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر معزز شہریوں بشمول سابقہ سرپنچوں نے بیداری کیمپ میں شرکت کرکے اپنا نقطہ و نگاہ بھی پیش کیا ۔