کپوارہ کرالہ پورہ کا تیلی محلہ کرالہ پورہ ریڈزون قرار

کپوارہ//ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے کوروناوائرس پروٹوکول کے تحت تیلی محلہ ،شلورہ تحصیل کرالہ پورہ کو ’مائیکروریڈزون ‘قرار دے دیا ہے۔مذکورہ بستی میں ہرطرح کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور بستی کے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے اورکسی کو بستی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔مذکورہ بستی کے اردگرد دیہات اور بستیوں کوبفرزون قراردیا گیا ہے۔بفر زون کے دائرے میں آنے والی بستیوں کے لوگوں سئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت محدود کریں  اور کسی بھی رشتہ دار کو اپنے گھر آنے کی اجازت نہ دیں۔تحصیلدار کرالہ پورہ کوریڈ زون کاانتظامی افسر مقررکیاگیا ہے اور بستی میں رہنے والے ہر ایک فرد کی ٹیسٹنگ کاعمل شروع کیاگیا ہے۔گائوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیاگیا ہے اور اس پرنظررکھنے کیلئے پولیس کی دوٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جنہوں نے تمام داخلی راستوں پررکاوٹیں کھڑا کرکے انہیں بندکردیا ہے۔