کپوارہ//ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے 35.60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے فش سیل سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز،چیرمین میونسپل کمیٹی اور محکمہ کے فیلڈ عملے کے علاوہ ماہی گیر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ راشٹریہ یہ کسان یوجنا کے تحت عمارت کی تعمیر کے کام پر 24لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ نے یہاں فش سیل سینٹر قائم کرنے کے لئے11.60لاکھ روپے کی رقم صرف کی۔اپنے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے فش سیل سینٹر کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ ماہی پروری کی سراہنا کی۔انہوںنے متعلقہ آفیسران پر فش سیل سینٹر کے بہتر رکھ رکھائو پر زوردیا۔تقریب سے اے ڈی سی نے بھی خطاب کیا۔