اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ میں قصائیو ں کی جانب سے غیر محفوظ گوشت فروخت کرنے پر ہندوارہ عدالت سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری طور اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ایڈوکیٹ میر عمران نے چیف جو ڈیشنل مجسٹر یٹ ہندوارہ کی عدالت میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی ،جس میں کہا گیا کہ پورے کپوارہ ضلع میں قصائی غیر محفو ظ طریقے سے گوشت فروخت کرتے ہیں، جو بغیر ڈھکے ہوئے گو شت کو فرو خت کرتے ہیںجو انسانی جانو ں کے لئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر ڈھکے گوشت بازارو ں میں گرد وغباد اور کھلا رکھنے سے نا صاف ہوجاتا ہے اور پھر قصائی اس گوشت کو فروخت کرتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔انہو ں نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ کئی نالو ں کے کنارے قصائی جب جانور ذبح کرتے ہیں تو گندگی کو نالو ں میں ڈالتے ہیں جس سے نالوں کا پانی آلودہ ہوتا ہے جبکہ ان نالو ں کے قریب کتے بھی جمع رہتے ہیں ۔ا س حوالہ سے عدالت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کرناہ سے لیکر قاضی آباد ،لولاب ،کپوارہ تک فوڈ سیفٹی محکمہ ،میونسپل کمیٹی کے ایگز کیٹو آفیسرو ں اور کپوارہ کے تمام ایگز یکیٹو مجسٹریٹو ں سے جواب طلب کیا ہے جبکہ ایس ایس پی کپوارہ اور ہندوارہ کو 20مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔عدالت نے حکام کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو خوراک سے پھیلنے والی بیماریو ں سے بچایا جاسکے ۔