کپوارہ سب سے گرم مقام،30.7درجہ حرارت

سرینگر// جموں کشمیر میں ضلع کپوارہ  بدھ کوسب سے گرم مقام رہا ،جہاں کا درجہ حرارت  30.7تھا، اور رات کا درجہ حرارت 15.5رہا۔ادھر کھٹوعہ میں 29.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو جموں صوبے میں سب سے زیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے10 دنوں کے دوران موسلا دھاربارشیں ہونے کا کوئی امکان ہے۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ اگلے 2دنوں کے دوران خاص طور پر صبح اور شام وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن مجموعی طور پر اچھی خاصی گرمی رہے گی۔انکا کہنا تھا کہ ستمبر میں اس طرح کی گرمی کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے دن کا درجہ حرارت 30سے اوپر اور رات کا 18سے زایادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بدھ کو سرینگر میں دن بھر موسم ابر آمد رہا جس سے گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔دن کا درجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کا درجہ حرارت19.2 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول کے درجہ حرارت13.7 ڈگری سیلشیس سے زیادہ ہے۔ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 26ڈگری رہا جہاں رات کادرجہ حرارت15.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو 11.7معمول کے درجہ حرارت سے زیاد ہ تھا۔ پہلگام میں 22.2ریکارڈ کیا گیا جہاںرات کادرجہ حرارت11.8ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔کوکر ناگ میں24.6،گلمرگ میں19.0،بارہمولہ میں 28.2،اننت ناگ میں 25.8،پلوامہ میں26.5،کولگام میں 23.7،شوپیان میں22.8اوربڈگام میں میں 26.6 ریکارڈ کیا گیا۔