کپوارہ//جنسی زیادتی کے الزام میں سوپور کا قیدی ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ میں فوت ہوگیا۔ وہ کورونا مثبت آیا تھا۔ براٹھ کلان سوپور سے تعلق رکھنے والا لطیف احمد میر ولد محمد حمزہ میرکو کچھ مہینے قبل سوپور پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا اور اس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 15/2021درج کیا۔ لطیف پرجنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا تھا اور اسے ڈسٹرکٹ جیل کپوارہ میں بھیج دیا گیا۔جیل حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کچھ روز قبل لطیف کا کو ڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ سخت بیمار ہو گیا، جس کے بعد اسے کو رنٹین کیا گیا ۔جیل حکام کے مطابق ہفتہ کے روز ان کا کو ڈ 19ٹیسٹ منفی آ گیا لیکن ان کی حالت بدستور خراب بنی رہی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم انہو ں نے راستے میں دم تو ڑ دیا ۔