کپوارہ//محکمہ ڈاک کی جانب سے پیر کو مکھیہ ڈاک گھر کپوارہ اور ہندوارہ میں رورل پوسٹل لائف انشورنس میلہ منعقد کیا گیا جس میں سب محکمہ ڈاک کے ملازمین اور لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سب ڈویژنل انسپکٹر کپوارہ سب ڈویژن عبد الباری نے لوگوں سے پوسٹل لائف انشونس سے متعلق مکمل جانکاری دی اور کہا کہ محکمہ ڈاک نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کے لئے متعدد سکیمیں متعارف کرائی ہیں جن میں رورل پوسٹل لائف اور پوسٹل لائف انشورنس خاص طور شامل ہے ۔اس موقع پر لوگو ں نے لاکھو ں روپیہ کا انشورنس کرایا ۔انسپکٹر مو صوف نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ لوگو ں کو محکمہ میں متعارف کی گئی سکیمو ں سے متعلق جانکاری فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ محکمہ کی سکیمو ں سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔انہو ں نے ملازمین سے کہا کہ لوگو ں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں ۔