حساس پولنگ سٹیشنوں کیلئے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں:ڈی ای او
ادہم پورضلع الیکشن افسرادہم پورنے ضلع میں شہری بلدیاتی انتخابات کی تمام ترتیاریاں مکمل کرنے کے بعدعملے کوپولنگ سٹیشنوں کیلئے روانہ کردیاہے۔ ضلع ادہم پورمیں ایک میونسپل کونسل اوردومیونسپل کمیٹیوں کے 41 وارڈوں کیلئے 68 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے شفاف شہری بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے ہیں اورالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوردیگرموادکے ہمراہ پولنگ عملے کوبوائزڈگری کالج ادہم پورسے متعلقہ سٹیشنوں کیلئے روانہ کردیاہے۔ضلع الیکشن افسرنے زونل اورسیکٹورل مجسٹریٹوں پرزوردیاکہ وہ آپس میں بہترتال میل یقینی بنائیں تاکہ 10 اکتوبرکومنعقدہونے والی پولنگ میں شفافیت یقینی بن سکے۔پولنگ عملے کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بروقت پولنگ سٹیشنوں تک پہنچیں۔ڈی ای اونے بتایاکہ شفاف انتخابات کیلئے 55 آراوزاوراے آراوزنامزدکیے گئے ہیں۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ادہم پوررئیس محمدبٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرویندرسنگھ ،نگران، آراوزاوراے آراوزودیگرپولیس وسول انتظامیہ کے افسران بھی موجودتھے۔علاوہ ازیں ضلع الیکشن افسرکٹھوعہ روہت کھجوریہ نے شہری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی ہے ۔ضلع کٹھوعہ میں اربن لوکل باڈیزانتخابات کی پولنگ 10 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے شام چاربجے تک ہوگی۔ضلع الیکشن افسرکی نگرانی میں سربمہرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوردیگرموادکوپولنگ عملے کے حوالے کیاگیا،کٹھوعہ میں 80 وارڈوں، ایک میونسپل کونسل اورپانچ میونسپل کمیٹیوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ڈی ای اونے تمام ترتیاریوں کے بعدعملے کوپولنگ سٹیشنوں کیلئے روانہ کردیاہے تاکہ وقت پرپولنگ کاآغاز ہوسکے۔ ضلع الیکشن افسرنے بتایاکہ ضلع میں 15 کافی زیادہ حساس پولنگ سٹیشنوں، 53 حساس پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انتظامیہ نے سیکورٹی کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے ہیں تاکہ شفاف انتخابات یقینی بن سکیں۔اس دوران عملے کی روانگی کے موقعے پراے ڈی سی گھنشام بالی ،اے سی آرجتندرسنگھ مشرا،ڈپٹی ڈی ای اوچندکشورشرمااورای این ٹی ودیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ضلع الیکشن افسرنے تمام فریقین پرزوردیاہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیاکے رہنماخطوط کی پاسداری یقینی بنائیں۔