جموں//’اے ‘‘پرفارمنگ آرٹس ریاسی نے کٹرہ آڈیٹوریم میں اپنی نوعیت کی پہلی تین روزہ مائم تھیٹرورکشاپ کااہتمام کیاجواختتام پذیرہوگئی ہے۔اس دوران ورکشاپ میں مختلف سکولوں اورکالجوں کے طلباء نے حصہ لیا۔اس دوران ریٹائرڈسی ای اوکے۔کے شرمامہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہاکہ ایسی ورکشاپ سے طلباء کے ہنرکوتقویت ملے گی۔انہوں نے ’’اے ‘‘پرفارمنگ آرٹس ریاسی کی سگرمیوں کوسراہااورکہاکہ اس طرح کی ورکشاپ مقامی سماجی تنظیم کی نگرانی میں منعقدہونااوراس میں دہلی سے تعلق رکھنے والے مائم آرٹسٹ سنتوش کمارکی طرف سے مقامی نوجوانوں وطلباء کوتربیت دینا تاریخی اورخوش آئندبات ہے۔قبل ازیں ٹی اے پی اے کے صدرسرورمیرنے کہاکہ پرمارمنگ آرٹس اچھاکام کررہی ہے اورطلباء کی صلاحیتوں کوبہترسمت گامزن کرنے کافریضہ انجام دے رہی ہے۔پروگرام کی نظامت انم خان اورراکیش پوری نے کی جبکہ شکریہ کی تحریک کرن گپتا،کنوینرٹی اے پی اے نے پیش کی۔