جموں//دہلی سے تعلق رکھنے والاایک یاتری ہلاک جبکہ 21دیگرزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاسی کے کٹرہ قصبہ میں دوگاڑیوں کی آپسی ٹکرکے نتیجے میں ایک یاتری جان بحق اوردیگر21زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ایک منی بس گذشتہ شام کٹرہ کے بلانی پل کے نزدیک بس کے ساتھ ٹکراگئی جس کی وجہ سے منی بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون یاتری سشماسنگھ راوت ساکن بہادرپور،دہلی موقعہ پرہلاک ہوگئی،جبکہ دیگر21زخمی ہوئے جن میں سے 6شدیدزخمیوں کوجموں میڈیکل کالج منتقل کیاگیاہے۔علاوہ ازیں ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی میں بنی چلوگ سڑک پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر18 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ گذشتہ شام قریب ساڑھے پانچ بجے بنی سے چلوگ کی جانب جا رہی زیر نمبر HP02M-0324 ٹاٹا سوموکوپیش آیاجو چلوگ کے مقام پر سڑک حادثہ کا شکار ہو ئی ۔ٹاٹا سومو ایک گہری کھائی میں جا گری ۔بتایاجاتاہے کہ یہ حادثہ ڈرائیورکی لاپرواہی سے ہوا۔جس کے باعث حادثے میں ایک 3 ماہ کی بچی آیت کوثر جاں بحق ہو گئی اور 18 دیگرافراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں اور بنی پولیس کی مدد سے زخمیوں کو بنی ہسپتال میں لے جایاگیا ۔بتایاجاتاہے کہ حادثہ اورلوڈنگ اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے چلتے ہوا ہے ۔حادثے میں زخمی 6 افراد کو بنی سے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اس معاملے میں بنی پولیس نے کیس درجہ کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔