جموں //آئندہ 26اکتوبر کو کویت میں منعقد ہونے والی سپیڈ بال چمپئن شپ میں ریاست جموں و کشمیر کے پانچ کھلاڑی قومی ٹیم میں نمائندگی کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ڈی جموال نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یاد رہے مذکورہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی قیادت سنی نندہ کر رہے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس ڈی جموال نے ریاستی کھلاڑیوںکے چمپئن شپ میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑ ی مذکورہ ٹور نا منٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے ۔اس دوران انہوں نے ریاست کے منتخب کھلاڑیوں سنی نندہ ،بھمکا گپتا ،نکھل گپتا ،ہردیپ سنگھ اور گرویش چوہدری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔