جموں//بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کل کئی میٹنگوں کی صدارت کی جن میں انہوں نے قربانی کے جانوروں ، ٹراوٹ مچھلیوں اور پولٹری کی عید الاضحی پر دستیابی کا جائزہ لیا۔ وزیر کو بتایا گیا کہ ریاست میں مناسب تعداد میں قربانی کے جانور موجود ہیں ۔ وزیر نے متعلقہ افسروں کو یہ ہدایت دی کہ ہر منڈی میں جانوروں کی طبی نگرانی کے لئے ویٹرنری ڈاکٹر دستیاب رکھیں۔ انہوں نے ان جانوروں کے علاوہ پولٹری جو بازاروں میں فروخت ہو رہے ہیں ، بیماری سے محفوظ ہونے پر زور دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو تشکیل دینے کی ہدایت دی جو قربانی کے جانوروں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔