راجوری//بھیڑ وپشو پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کالا کوٹ میں ایک پارک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ پارک علاقے میں اپنی نوعیت کی پہلی پارک ہوگی۔وزیر موصوف نے چنگس کالاکوٹ میں 58.20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی نیابت دفتر عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ بعد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان دو پروجیکٹوں کی بدولت علاقے کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے اور ان سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔کالاکوٹ حلقے میں ہاتھ میں لئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے عبدالغنی کوہلی نے کہا کہ اس حلقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی چھوٹے بڑے پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے لئے رقومات کی کمی کو آڑے نہیں آنے نہیں دیا جائے گا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات وزیر کی نوٹس میں لائے جنہوں نے کئی مطالبات کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ باقی ماندہ مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
کوہلی نے پارک کا سنگ بنیاد رکھا ، نیابت دفتر کا افتتاح
