کوٹرنکہ //کوروناوائرس کی روکتھام اور اس سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بلاک بدھل میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر کنڈری محمد اقبال ملک کی قیادت میں بدھل قصبہ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران حکام نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کی دوسری لہر میں اس وقت شدت آرہی ہے تاہم سماج میں مذکورہ وباء کے مزید پھیلائو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ پُر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ 45برس سے زائد عمر عمر کے افراد کو چاہئے کہ وہ کووویکسین لگوائیں ۔محکمہ صحت کے ملازمین نے کہاکہ اس وقت ملک میں لاکھوں افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے تاہم دیہات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانی چائیے ۔اس دوران کووڈ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔