جموں //ایک 'آڈٹ' رپورٹ نے کووڈ 19 مینجمنٹ کے دوران 55 وینٹی لیٹروں کے استعمال میں ناکامی پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال جموں کو لتاڑا ہے۔عہدیداروں کی ایک ٹیم جس نے اپنی رپورٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے کوویڈ 19 مینجمنٹ کے لئے ریاستوں کو فراہم کردہ وینٹی لیٹرز کی تنصیب ، کمیشننگ اور آپریشن کا تجزیہ کیا ہے، نے جی ایم سی جموں میں خامیوں کو اجاگر کیا ہے اور اس کے لئے اقدامات تجویز کیے ہیں۔عہدیداروں کے ذریعہ یہ مشاہدہ کیا گیا ’’ 99 وینٹی لیٹروں میں سے28وینٹی لیٹر غیر فعال تھے ، جبکہ ابھی تک یو پی ایس کو وینٹی لیٹروں کے ساتھ نصب نہیں کیا گیا تھا کیونکہ فرم نے ہسپتال کو دیر سے فراہمی کی ہے‘‘۔اُن وینٹی لیٹروں، جو انسٹال کیے گئے تھے ، لیکن ان کی مرمت کی ضرورت تھی ،کے بارے میں عہدیداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آکسیجن کے 28 سینسر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ وینٹی لیٹروں میں زیادہ مسائل ان کی ’سروس / مرمت‘ کے بارے میں ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ "ہسپتال اتھارٹی کے ذریعہ فرم کے خلاف شکایت درج کروانے کی ضرورت ہے۔" تاہم ہسپتال کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے خدمت فراہم کرنے والے ٹی بی ایس کو فون کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہاںہسپتال میں کافی دباؤ کے ساتھ آکسیجن اور طبی ہوا کی فراہمی کی گئی تھی تاہم ، وہ (ہسپتال) طبی ہوا استعمال نہیں کررہے ہیں ، بلکہ صرف کمپریسر استعمال کررہے ہیں‘‘۔ہسپتال حکام کو مشورہ دیا گیاکہ وہ ایک فرم سے درخواست کریں کہ وہ عملے کو ہسپتال میں وینٹی لیٹر چلانے کے لئے مناسب تربیت فراہم کرے۔قابل ذکر ہے کہ10 وینٹی لیٹروں کو ایس ایم جی ایس جموں سے اور 29 کو ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز جموں سے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا تھا جبکہ 34 وینٹی لیٹروں کوگاندھی نگر کے گورنمنٹ ایم سی ایچ کووڈ ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔