تھنہ منڈی // سب ڈویڑن تھنہ منڈی کے کوٹ بہروٹ علاقے گزشتہ روزکووڈ کی جانچ کیلئے تعینا ت ایک ٹیم پر کچھ افراد کی جانب سے مبینہ طورپر حملہ کیا گیا ۔ٹیم نے بتایا کہ وہ کووڈ جانچ کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اسی دوران کچھ افراد نے ان پر حملہ کر کے ایک ملازم کو شدید زد کوب کیا ۔ تھنہ منڈی کی کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کہا کہ ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹاف اور صفائی مہم سے وابستہ افراد، سیکورٹی میں لگے سبھی پولیس افسران اوراہلکار بحران کے اس وقت دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن پر حملہ کے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انھوں نے واقع کی پوری تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں طبی عملہ اور صفائی مہم سے وابستہ افراد پر حملہ ناقابل معافی ہے جبکہ اس سلسلہ میں سخت سے سخت کارورائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔