رام بن //ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران 19ہزار700 روپے جرمانہ وصول کیا۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ضلع امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں مزید 1507 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1214 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 310 آر ٹی-پی سی آر اور 904 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 1507 افراد کو کوڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔