جموں// کووِڈ۔19 وَبائی مرض کی حالیہ صورتحا ل سے نمٹنے کے مقصد سے فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈلو نے جموں و کشمیر میں پانچ جہتی حکمت عملی کی مؤ ثر عمل آوری پرپر زور دیا جس میں ٹیسٹنگ ، کنٹین منٹ ، آئیسولیشن اور علاج ، کووِڈ مناسب سلوک اور ویکسی نیشن شامل ہیں۔اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے سول سیکریٹریٹ میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران کیا ،جس میں ضلع وار کووِڈ۔ 19 کے منظرنامے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پانچ جہتی حکمت عملی پر عمل درآمد کا تجزیہ کیا گیا تھا۔فائنانشل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ جانچ اور ویکسی نیشن مہم کو تیز کریں ، ٹیسٹ پوزیٹیوٹی ریٹ میں اِضافے کا مطالعہ کریں اور اسی مناسبت سے علاج معالجے کے اِقدامات اٹھائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی تنصیب کو تیز کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے ہسپتالوں کی آکسیجن رسد کو بڑھا دے گی۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور جی ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ ہر روز 2000 ٹیسٹ کرائیں۔ اَتل ڈلو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کریں۔فائنانشل کمشنر نے کنٹین منٹ سٹریٹجی کے بارے میں کہا کہ 127 کنٹین منٹ زون میں پابندیوں کو پوری طرح نافذ کرنا ہے ۔اُنہوں نے نامزد کووِڈ صحت مراکز (زمرہ دوم) اور کوڈ کیئر سینٹروں(زمرہ دوم) میں کووِڈ سہولیات کی اَپ گریڈیشن کے بارے میں کمشنروںکو ہدایت دی کہ وہ ہر سہولیت مرکز کا دورہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ سہولیات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کی حالت میں رہیں۔اَتل ڈلو نے کہا کہ ن سٹیٹ آف دی آر ٹ کوبا س 6800 ٹیسٹنگ جلد ہی ابتدائی صحت مراکز میں نصب کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر میں قریباً 600 کووِڈ وقف وینٹی لیٹرموجود ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 6000 زمرہ اوّل کے کووِڈ بیڈ دستیاب ہیں جن میں 10,000 بلک آکسیجن سلنڈر اور 3500 درمیانے سائز کے آکسیجن سلنڈر شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے آکسیجن جنریشن کے 36 پلانٹوں کا تنصیب کیا ہے جس میں ہفتے کے آخیر میں 23 آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو فعال بنایا جائے گاجو 2000آکسیجن بستروں کو شامل کرنے میں مزید مدد فراہم کرے گا۔
کووِڈ سے لڑنے کیلئے پانچ جہتی حکمت عملی
