سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ جموںوکشمیرمیں تمام آوٹ ڈور اور انڈور سٹیڈیموں کے علاوہ دیگر کھیل ڈھانچہ حکومت کے لئے دستیاب ہے تاکہ کووِڈ۔19 سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔تفصیلات دیتے ہوئے فارو ق خان نے کہا کہ جب پوری دُنیا کورونا وائرس سے جوجھ رہی ہے ایسی صورتحال میں ضروری بنتا ہے کہ اگلے محاذ پر لڑنے والے سبھی اِداروں کے ساتھ دیگر ادارے تال میل بنائے رکھے۔انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کے زیر انتظام تمام کھیل ڈھانچے کو صحت و طبی تعلیم محکمہ استعمال میں لاسکتا ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔فاروق خان نے مزید کہاکہ دیکھا گیا ہے کہ کہ ماضی میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں کھیل سہولیات کو ریلیف کے کاموں میں تبدیل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کھیل سہولیات میں 4000لوگوں کی گنجائش ہے جن کو موجودہ صورتحال میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔