کولگام کے سریکلچر سے جُڑے کسان جانکاری دورے پر روانہ

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے کل سریکلچر نے جُڑے 25کسانوںکے ایک گروپ کو ایک روزہ جانکاری اورتجرباتی دورے پر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائیریکٹر سریکلچر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔دورے کا اہتمام ڈسٹرکٹ سریکلچر آفس کولگام نے مرکزی معاونت والی سکیم آتما کے تحت کیا۔دورے کے دوران کسان سینٹرل سریکلچر ریسرچ ٹریننگ انسٹچیوٹ پانپور،کے وی کے یونٹ پومبئی اورضلع کے دیگر کامیاب یونٹوں کادورہ کررہے ہیں۔