عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//کمشنر سکریٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے ڈوڈہ کا دورہ کیااوراُنہوں نے وہاں ضلع ترقیاتی کونسل سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بغور سنا ۔میٹنگ میں منریگا کے تحت 2016-2017ء اور اس کے بعد کی مادی ذمہ داریوں سے متعلق مختلف اَمورپر تفصیلی غور وخوض کیا گیاجس میں پی ایم اے وائی ۔جی اور آواس پلس مکانات کے لئے حقیقی فائدہ اُٹھانے والوں کو چھوڑ دیا گیا ، ضلع کی ہیومن ریسورس کی صورتحال بشمول بی ڈی او، جے اِی او ر جی آر ایس کی کمی اور اعزازیہ میں اضافہ ،بلاکوں میں بی ڈی سی دفتری عمارتوں کی تعمیر ، یوٹی کیپکس بجٹ ، پی ایم اے وائی ( جی ) ، منریگا ، سوچھ بھارت مشن ( جی) ، سرمایہ کاری بجٹ اور کونسلروں کے دیگر مقامی مسائل شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ آن لائن میکانزم اور ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے شفافیت کے ساتھ سخت فائنانشل مینجمنٹ سسٹم پر عمل پیرا ہے۔
اُنہوں نے کونسلروں کی طرف سے کچھ ملازمین کے خلاف شکایات کا جواب دیتے ہوئے میٹنگ کو بتایا کہ محکمہ کورپشن اور کورپٹ ملازمین کے لئے زیرو ٹالرنس ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ محکمہ میںکورپشن یا خرد بردکی کسی بھی شکایت کے خلاف تفصیلی انکوائری کی جائے گی اور قصوروار ملازم پر فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔میٹنگ میں مندیپ کور نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے تقریباً 500 نئے پنچایت گھروں کی منظوری دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور بلاکوںسے فنڈز واپس لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا ہے ۔ انہوں نے آر ڈی ڈی کے اَفسران پر واضح کیا کہ وہ اَپنے دائرہ اِختیار میں ترقیاتی سرگرمیاں کرتے ہوئے پی آر آئیز کو اعتماد میں لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں پنچایتی راج ادارہ مسلسل ترقی کر رہاہے اور حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے اور جموں و کشمیر میں 73ویں ترمیم کو عملانے کے لئے پُر عزم ہے۔ بعدمیں کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن اور محکمہ دیہی ترقی اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں ضلع میں آر ڈی دی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اب تک بلاک کے لحاظ سے فنڈز کی دستیابی اور ان کے اِستعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں امرت سرووروں کے قیام، شیلا فلکم کی تخلیق، منریگا کے تحت پی ڈی جنریشن اور ٹائم پے منٹ ، پی ایم اے وائی۔جی، آواس پلس، یو ٹی کیپیکس، آدھار سیڈنگ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی دفاتر کی تعمیر، بے زمین پی ایم اے وائی استفادہ کنندگان کو زمین کی الاٹمنٹ،او ڈی ایف پلس ،ایس بی ایم،گھرگھر کوڑا کرکٹ جمع کرنا، کمپوزٹ گڑھے ،14ویں ایف سی ، ڈسٹرکٹ کیپکس ، آئی ڈبلیو ایم پی ، یو ایم اِی اِی ڈی اور آر ڈی ڈی کی ہیومن ریسورس سٹیٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔کمشنر سیکرٹری نے مختلف جاری کاموں اور مختلف سکیموں کے تحت بنائے گئے اثاثوں اور جاری کاموں کامعائینہ کیااور آر ڈی ڈی اَفسروں کو مستقبل میں بھی ان اثاثوں کو دیر پا استعمال کے لئے برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔کمشنر سیکرٹری نے ہر پیرامیٹر کے تحت اہداف کو بروقت پورا کرنے، معیار کو برقرار رکھنے اور ضلع کی دیرپا ترقی کے لئے اثاثے بنانے کی خاطر ضلع انتظامیہ اور آر ڈی ڈی ڈوڈہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سکیموں کی عمل آوری کرتے وقت مناسب طریقہ کار عمل میں لائیں تاکہ ترقیاتی کاموں اور ادائیگیوں کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اُنہوں نے تمام بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز اور پی آر آئیز سے ان کے متعلقہ علاقوں میں کاموں کی نشاندہی اور ان پرعمل درآمد کے لئے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے منظور شدہ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ افراد کی جانکاری کے لئے محکمانہ پورٹل پر مکمل شدہ کاموں کی تفصیلات اَپ لوڈ کریں۔