واشنگٹن //یواین آئی// دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں۔اس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 22 لاکھ سے زائد اور اب تک 10.20 کروڑ سے زیادہ افراد موذی اور جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سات ہزار 448 تک پہنچ گئی اور 22 لاکھ 4 ہزار 494 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 4.36 لاکھ سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔