سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو 5دنوں کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 4000 سے کم ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران75سفر کرنے والوں سمیت 3614 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 20ہزار 546 پہنچ گئی ہے ۔اس دوران 56افراد فوت ہوگئے۔ اس طرح متوفین کی مجموعی تعداد 2782 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 36ہزار 822 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں مثبت آنے والوں میں 1496جموں جبکہ 2118 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2118مریضوں میں 31 بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر لوٹے جبکہ دیگر 2087مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 2118متاثرین میں سرینگر میں701، بارہمولہ میں 163، بڈگام میں 343، پلوامہ میں 135، کپوارہ میں 187، اننت ناگ میں 134، بانڈی پورہ میں 254 اور 60شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران مزید 17افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 5، سکمز میں 3، سی ڈی اسپتال میں ایک، جے وی سی میں 3، ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک، جی ایم سی اننت ناگ میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ میں ایک اور ٹروما اسپتال بجبہاڑ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1572ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں سوموار کو مزید 1496افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے44افراد سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1452افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے متاثرین میں ضلع جموں میں 658، ادھمپور میں 137، راجوری میں 170، ڈوڈہ میں 34، کٹھوعہ میں 146، سانبہ میں 158، کشتواڑ میں 11، پونچھ میں 57، رام بن میں 50 جبکہ ریاسی سے 75متاثرین تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں 39افراد فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میںجی ایم سی جموں میں 23، زچگی اسپتال جموں میں ایک، جی ایم سی راجوری میں 2،جی ایم سی کٹھوعہ میں 2،سپر سپیشلٹی اسپتال جموں میں 3، ضلع اسپتال ادھمپور میں 2، زچگی اسپتال ستواری میں ایک،سی ایچ سی کٹرا میں ایک جبکہ 5افراد گھروں میں ہی فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 1200کا ہندسہ پار کرکے 1210ہوگئی ہے۔
سکمز میں او پی ڈی بند |ٹیلی کنسلٹیشن کا آغاز
پرویز احمد
سرینگر //کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کو دیکھتے ہوئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ نے تمام شعبہ جات کا او پی ڈی فی الحال بند کردیا ہے لیکن مریضوں کی سہولیات کیلئے ٹیلی کنسلٹیشن کی سہولیات کا آغاز کیا گیا ہے۔ سکمز صورہ میں شعبہ تعلقات عامہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلثوم بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ”کورونا وائرس کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے فی الحال او پی ڈی بند کردیا ہے لیکن شعبہ ایمرجنسی و حادثات معمول کے مطابق کام کاج ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولیات کیلئے تمام شعبہ جات نے ٹیلی کنسلٹیشن کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض ہر روز صبح 10بجے سے لیکر 4بجے تک مختلف نمبران پر فون کرکے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مریض ایکچینج نمبر 0194-2401014پر رابطہ کرکے متعلقہ شعبہ میں ڈاکٹروں سے مشورہ کرسکتے ہیں۔