سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 25ہزار 708 کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 84 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 547ہوگئی ہے۔ ان میں 73ہزار 756کشمیر جبکہ 51ہزار 791افراد جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو بھی جموں و کشمیر میں کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1951بنی ہوئی ہے۔ ان میں 1226کشمیر جبکہ 725جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 84معاملات میں 11جموں جبکہ 73افراد کشمیر صوبے میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 73افراد میں 42کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے اور اسطرح یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 26639ہوگئی ہے جن میں 25907صحتیاب اور 460متاثرین فوت ہوئے ہیں جبکہ 272افراد ابھی زیر علاج ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح یہاں متاثر۹ین کی تعداد 8167ہوگئی ہے جن میں 7959صحتیاب اور 175متاثرین فوت اور 33ابھی زیر علاج ہیں۔ بڈگام ضلع میں بدھ کو مزید 9افراد متاثر ہوئے اور یہاں متاثرین کی تعداد 7835تک پہنچ گئی جن میں 7678صحتیاب اور 118متاثرین فوت جبکہ 39ابھی زیر علاج ہیں۔ پلوامہ ضلع میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5803ہوگئی ہے جن میں 5678صحتیاب اور 88فوت ہوگئے ہیں جبکہ 37ابھی زیر علاج ہیں۔ کپوارہ میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5672ہوگئی ہے جن میں 5571صحتیاب اور 96متاثرین فوت جبکہ 5مریض ابھی زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 4973ہوگئی ہے جن میں 4843صحتیاب اور 86فوت ہوگئے ہیں جبکہ 44ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بانڈی پورہ میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی اور یہاں متاثرین کی تعداد 4705ہوگئی جن میں سے 4630سحتیاب ہوگئے ہیں اور یہاں 62متاثرین فوت ہوگئے اور یہاں ابھی 13افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گاندربل ضحلع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اور یہاں متاثرین کی تعداد 4660بنی ہوگئی ہے جن میں4582صحتیاب اور 47فوت ہوگئے ہیں جبکہ یہاں 31افراد ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کولگام ضلع میں بھی بدھ کو کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 2712جن میں 2646صحتیاب اور 54متاثرین کو وائرس نگل گیا اور 12ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ شوپیان میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2590ہوگئی ہے جن میں سے 2533صحتیاب اور 40افراد فوت ہوگئے جبکہ 17افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ جموں صوبے میں 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئی اور ان سبھی متاثرین کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ ضلع جموں متاثرین کی مجموعی تعداد 25116ہوگئی ہے جن میں 24651صحتیاب اور 373فوت ہوگئے ہیں جبکہ 92افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔