نئی دہلی //جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29ہزار429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9لاکھ36ہزار181 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24ہزار309 ہوگئی ہے ۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 3لاکھ19ہزار840 فعال کیسز ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ67ہزار665 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ، 213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد10ہزار695 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ اس ریاست میں کیسز کی تعداد 4ہزار526 کے اضافے سے مجموعی تعداد 1لاکھ47ہزار324 ہوچکی ہے اور اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد 76 سے بڑھ کر 2ہزار099 ہوگئی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا سے اب تک 1لاکھ15ہزار343 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3446 ہوگئی ہے ۔ جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ ریاست کرناٹک میں 44ہزار077 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 842 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات کوروناوائرس کے کیسز کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ریاست گجرات میں اب تک 43ہزار637 افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2ہزار069 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 39ہزار724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے 983 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 24ہزار983 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزار745 تک جا پہنچی ہے اور 375 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نگل گیا ہے ۔ ریاست میں 33ہزار019 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 408 ہوگئی ہے ۔مغربی بنگال میں 32ہزار838 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 980 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 25ہزار571 ہوگئی ہے اور اب تک 525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ہریانہ میں 22ہزار628 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 312 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وبا سے ، مدھیہ پردیش میں 673 ، پنجاب میں 213 ، جموں و کشمیر میں 195 ، بہار میں 174 ، اوڈیشہ میں 74 ، اتراکھنڈ میں 50 ، آسام میں 36 ، جھارکھنڈ میں 36 ، کیرالہ میں 34 ، چھتیس گڑھ میں 20، پڈوچیری اور گوا میں 18، ہماچل پردیش میں 11 ، چنڈی گڑھ میں 10 ، اروناچل پردیش میں 3 ، میگھالیہ اور تری پورہ میں 2افراد کی موت ہوچکی ہے ۔