نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1813 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1008 ہوگئی ہے۔ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 31787 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 770 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7797 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے کل شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 728 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 9318 ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 31 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 400 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1388 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔گجرات، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے ۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3744 ہو گئی ہے اور 19 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شگان کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کئے جانے سے اب تک کل 3314 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔