ضلع سرینگر میں 41ہزار سے زائد متاثر، 360اموات
سرینگر //پرویز احمد/8کشمیر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ سرینگر ضلع میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔سرینگر ضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 41ہزار 547افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 360افراد کو وائرس نے نگل لیا ۔ سرینگر میں 41ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر شہر میں 31مارچ کو کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار 62تھی جبکہ اس دوران 472افراد وائرس سے فوت ہوگئے اور 27ہزار 539افرادصحتیاب ہوئے تھے جبکہ دوسری لہر کے دوران 41ہزار547افراد کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی تعداد 70ہزار 610ہوگئی ہے ۔دوسری لہر کے دوران مزید 360افراد فوت ہوگئے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد832تک پہنچ گئی ہے ۔
اتوار کو مزید 19ہزارکی ٹیکہ کاری
مجموعی طور 51,40,852ٹیکے لگائے گئے
۔ 12اضلاع میں 100فیصد
سرینگر //پرویز احمد //جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 18ہزار 838افراد کو کورونا مخالف ویکسین دئے گئے اور اسطرح ابتک 51لاکھ 40ہزار 852یعنی98فیصد ٹیکہ کاری مکمل کرلی گئی ہے۔ جموں و کشمیر کے20اضلاع میں سے12اضلاع میں 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل کر لی گئی ہے جن 4جموں جبکہ 8کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ 8اضلاع میں ٹیکہ کاری ابھی مکمل ہونا باقی ہے جن میں جموں کے6اور کشمیر کے2اضلاع شامل ہیں۔ کشمیر میں ٹیکہ کاری مکمل کرنے والے8اضلاع میں 18لاکھ 59ہزار 909افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں ۔ ان میں اننت ناگ میں 3لاکھ 46ہزار 268، کولگام میں 1لاکھ 84ہزار 992، شوپیان میں 1لاکھ 7ہزار 994، پلوامہ میں 2لاکھ 32ہزار 271، بڈگام میں 2لاکھ 97ہزار 625،بارہمولہ میں 4لاکھ 18ہزار 211 بانڈی پورہ میں 1لاکھ 42ہزار 471 جبکہ گاندربل میں 1لاکھ 30ہزار 77افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں ابھی 2اضلاع میں ٹیکہ کاری مکمل ہونا باقی ہے جن میں سرینگر میں 82.51فیصدیعنی 4لاکھ 54ہزار 263 جبکہ کپوارہ میں ابھی صرف 69.60فیصد یعینی 2لاکھ 59ہزار954افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔جموں صوبے کے 10اضلاع میں 4میں 100فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے جبکہ دیگر 6میں ابھی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ جموں صوبے کے 4احلاع میں 14لاکھ 47ہزار 960افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے ہیں جن میں جموں میں 7لاکھ 94ہزار 999،راجوری میں 2لاکھ 28ہزار 901، پونچھ میں 1لاکھ 98ہزار 912 جبکہ سانبہ میں 1لاکھ 66ہزار 148افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ جموں صوبے میں جن 6اضلاع میں ابھی ٹیکہ کاری جاری ہے ان میں ادھمپور میں 2لاکھ 76ہزار 3یعینی86.3فیصد،کٹھوعہ میں 2لاکھ 76ہزار 993یعنی91.02فیصد،رام بن میں 1لاکھ 48ہزار838یعنی88فیصد،ڈوڈہ میں 1لاکھ 59ہزار873،کشتواڑ میں 1لاکھ 1ہزار980،ریاسی میں 1لاکھ 55ہزار79یعنی 86.96بھی شامل ہے۔جموں و کشمیر میں ابتک مجموعی طور پر 51لاکھ 40ہزار852افراد کو کورونا مخالف ویکسین لگایا گیا ہے جن میں 1لاکھ 67ہزار531ہیلتھ کیئر ورکر،5لاکھ 6ہزار482فرنٹ لائن ورکر اور 44لاکھ 66ہزار839عام شہری ہے جنکی عمر 18سال سے زیادہ ہے۔