واشنگٹن / / دنیا میں کورونا وائرس (کوڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 252 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور اب تک 8.46 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر میں 25222709 افراد کو متاثر او جان لیوا وبا نے 846395 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر کے مجموعی تعداد 5996431 ہوچکی ہے اور اب تک 183066 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر برازیل دنیا میں دوسرے مقام پرہے جہاں اب تک 3862311 افراد جان لیوا وبا کی زد میں ہیں جبکہ 120828 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں اب تک تقریبا 987470 افراد متاثر اور 17045 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں 639435 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور28607 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 625056 تک پہنچ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے 14028 ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں کولمبیا نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 607904افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19363 ہوچکی ہے ۔ وہیں میکسیکو میں کورونا وائرس سے حالات مزید بدتر ہوچکے ہیں ۔ یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 595841 ہوچکی ہے جبکہ 64158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔نئے کیسز میں اضافے کے بعد یوروپی ملک اسپین دنیا میں اب نویں پوزیشن پر ہے اوراب تک اس ملک تقریبا 43 439286 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29011 افراد ہلاک ۔ ایک اورلاطینی امریکی ملک چلی اب کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا وائرس سے 409974 افراد متاثراور 11244 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے اور یہاں 408426 افراد متاثراور8457 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 373570 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 21462 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کینیڈا:احتجاجی مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کامجسمہ توڑدیا
کینیڈا// احتجاجی مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا ۔کینیڈا کے شہر مونٹیریل میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جون مکڈونلڈ کے مجسمے کو زمین بوس کردیا جس سے مجسمے کا سر اس سے الگ ہوگیا۔یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب مظاہرین پر امن مارچ کے اختتام پر واپس جارہے تھے کہ اس دوران کچھ افراد مونومنٹ پر چڑھ گئے اور مجسمے کو نیچے گرادیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، سرجون مکڈونلڈ 1867 میں کینیڈا کے پہلے وزیراعظم بنے تھے۔
پوتن کا ٹرمپ کو مس کال دینے کی تردید
ماسکو//روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مبینہ طورپر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مس کال دینے سے انکار کیا ہے ۔روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز ان خبروں کی صاف تردید کی ہے کہ پوتن نے ٹرمپ کو کوئی مس کال دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’نہیں، تکنیکی طور پر بھی مس کال دینا ممکن نہیں ہے جیسا کہ دعوی کیا جارہا ہے ‘‘۔ پیسکوف سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے قریبی معتمد نک ٹموتھی کے حالیہ دعوے پر ردعمل ظاہر کررہے تھے۔