سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 22ہزار 744تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 60کی رپورٹ مثبت آئی اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 268 ہوگئی ہے جن میں 73 ہزار 525 کشمیر جبکہ 51ہزار 743جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد1949ہوگئی ہے۔ ان میں 1225کشمیر جبکہ 724جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 60معاملات میں 13جموں جبکہ 47کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 47متاثرین میں 27ضلع سرینگر،3بارہمولہ، 4بڈگام، 5پلوامہ، 1کپوارہ، 3اننت ناگ، 9کولگام جبکہ بانڈی پورہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 13متاثرین میں 10ضلع جموں، 1ادھمپور، 1راجوری اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ جموں کے ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ،کشتواڑ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
مزید ایک فوت
سنیچر کو جموں میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق جموں صوبے کے ریاسی سے ہے۔ اسطرح جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 724ہوگئی ہے جبکہ کشمیر میں 1225افراد فوت ہوئے ہیں۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 125268معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے616سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک122703اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1949تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1225کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور724کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید77افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے9اَفراداور کشمیر صوبے کے 68اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک4822635ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے13 فروری 2021 کی شام تک 4697367نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک1211946افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33881اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔616 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ110420اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب1065080اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔