سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد میں مزید کمی آکر 2253نئے کیس ظاہر ہوگئے۔اس طرح یو ٹی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد286684تک پہنچ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں1459کا تعلق وادی کشمیر جبکہ794کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
اسی عرصہ کے دوران یہاں46افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔