سرینگر //محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں وکشمیر میں گھر قرنطین کورونا متاثرین کو کویڈ منیجمنٹ کٹ مفت فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر PS/FC/H & ME/Covid-19/ 2021/Carp/04بتاریخ 9مئی میںلکھا گیاہے کہ کٹ میں آکسیجن کی سطح مانپنے کےلئے Oximeter، ، Paracetmol 500کی 10ٹکیہ، Ivermectinکی 3ٹکیہ ،Azithromycinکی 5ٹکیہ، Zinc کی 10ٹیکہ، Vitamin Cکی 10ٹیکہ اور Vitamin Dکی 4ٹیکہ مفت فراہم کی جائیں گی۔مذکورہ آلات اور ادویات کے علاہ کٹ میں 24گھنٹے فراہم کی جانے والی ٹیلی کنسلٹیشن ہیلپ لائن کے بارے میں جانکاری شامل ہوگی۔ محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکم نامہ پر سختی سے عمل کرتے ہوئے گھر قرنطین اور دیگر کورنا متاثرین کو مفت کٹ فراہم کریں۔