سرینگر /جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پروائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 3دن بعد ایک مرتبہ پھر اچھال دیکھنے کو ملا ہے اورمتاثرین کی تعداد ایک مرتبہ پھر 200سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 60ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جن میں 203افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 19ہزار 355ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل چوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں وائرس نے ایک شخص کی جان لی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4361ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 26سفر کرنے والوں سمیت مزید 203 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 74جموں جبکہ 129کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 129افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 126افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 129متاثرین میں سرینگر میں سرینگر میں42، بارہمولہ میں15، بڈگام میں11 ,پلوامہ میں6،کپوارہ میں12، اننت ناگ میں9، بانڈی پورہ میں13،گاندربل میں19،کولگام میں2اور شوپیان0افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ98ہزار344ہوگئی ہے۔وادی میںبدھ کشمیر صوبے میں متواترچوتھے دن بھی کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل 4اور 5مارچ کو کشمیر صوبے میں وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا تھا ۔ اسلئے کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2231بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع میں74افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ کٹھوعہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثر ہونے والے74افراد23بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ دیگر 51افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے74متاثرین میں جموں میں11، ادھمپور میں7، راجوری میں16، ڈوڈہ میں3، کشتواڑ میں6، پونچھ میں5،رام بن میں,2کٹھوعہ میں0،سانبہ میں1اور ریاسی22 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار کا ہندسہ پار کرکے 1لاکھ 21ہزار 11ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوا ہے۔ مرنے والا شخص چند دن قبل جی ایم سی ڈوڈہ میں داخل ہوا تھا جہاں وہ بدھ کو فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد2130بنی ہوئی ہے۔