نئی دلی / زائد از سو ماہرین صحت پر مشتمل ایک ٹیم نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے 'سوستھ' نامی ایک ملک گیر ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے تحت ملک کے زائد از سوا سو کروڈ لوگوں کو بلا لحاظ جغرافیہ و آمدنی بہترین معالجوں کے ساتھ کورونا سے متعلق مشاورت کے لئے مفت ڈیجیٹل رابطہ کرایا جائے گا۔ یہ موبائل ایپ پر مبنی مشاورتی خدمت فی الوقت ہندی، انگریزی اور گجراتی میں مہیا ہوگی جس کو بعد میں ملک کی 25 زبانوں میں فراہم کیا جائے گا۔بتادیں کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کا یہ نظام اس وقت لانچ کیا جارہا ہے جب 'کورونا' روایتی طور پر صحت سے متعلق خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔