کورسز کے معیار کو برقرار رکھا جائے:ڈاکٹر سامون

سرینگر //پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران اسکل انسٹی چیوٹ میں استعداد کار لانے ، طلباءکی پلیسمنٹ اور پیش کردہ کورسز اور ٹریڈز کو اپ گریڈ کرنے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے طلباءکی جگہ کا تعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تربیتی شراکت داروں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری ہُنر مندی اور پیشہ وارانہ علم کی فراہمی کا ہدف ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرنے کیلئے کورسز کے معیار اور مطابقت کو برقرار رکھا جانا چاہئے اور ساتھ ساتھ روزگار کے عنصر کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں ترقی کے مستقبل کے پہلوو¿ں کو بھی مدِ نظر رکھا جانا چاہئیے ۔ پرنسپل سیکرٹری کو میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف کورسز میں طلباءکی تربیت آسانی سے جاری ہے ۔