یو این آئی
نئی دہلی//لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے ۔ برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کوئی بھی رکن قومی پرچم کے علاوہ کوئی بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے۔خیال رہے کہ کانگریس کے اراکین کالی جیکٹ پہن کر ایوان میں آئے تھے، جس کی پشت پر لکھا تھا، مودی اڈانی ایک ہیں، اڈانی سیف ہیں۔