سرنکوٹ// سرنکوٹ میں گریف کی طرف سے کئے جا رہے کام کوغیر معیاری قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں اور دوکانداروں نے کہاکہ اس کام میں سیمنٹ بہت کم تعداد میں استعمال کی جارہی ہے ۔ان کاکہناہے کہ حال ہی بچھایاگیا کنکریٹ کئی جگہوںسے اکھڑنا شروع ہوگیاہے جس سے اس کے معیار کا اندازہ ہوتاہے ۔ ہاڑی محلے کے نزدیک بھی کنکریٹ کیا جا رہا ہے جہاں کے مقامی دوکاندار محمد اصغر نے کہا کہ ایک ماہ پہلے بازار میں جب گریف کی طرف سے کنکریٹ کاکام کیاجارہاتھا تو اس وقت 45 اور 50 بیگ سیمنٹ کے مسالے میں ڈالے جاتے تھے لیکن اب مصیبت یہ بن چکی ہے کہ پندرہ اور بیس بیگ سیمنٹ سے ہی کام چلایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی لوگوں اور دوکانداروں نے اسی بات پر کام بند کروادیاتھا لیکن اس کے بعد کوئی فرق نہیں پڑ ااور کام پھر سے ویسا ہی کیاجارہاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ وہ کام کے معیار پر کسی طرح کاکوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے