اشرف چراغ+عازم جان
کپوارہ +بانڈی پورہ// کنڈی کپوارہ میںہفتہ کے روز ایک 8 سالہ لڑکا گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گڑھے میں پھسل کر لقمہ اجل بن گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت طہٰ عابد پیر کے نام سے ہوئی ہے جسے بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکالا گیا۔ اسے فوری طور پر پی ایچ سی کنڈی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو بعد میں آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس دوران بانڈی پورہ ضلع کے بانیاری سمبل علاقے میں ہفتہ کو ولر جھیل میں2 افراد غرقآب ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوںولر جھیل میں داخل ہوئے اور واپس نہیں آئے۔ اطلاع کے بعد بانڈی پورہ سے پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں تاکہ فوری بچاؤ کی کوششیں کی جائیں۔حکام نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو بھی الرٹ کر دیا ہے جسے تلاش اور بازیافت کے آپریشن میں مدد کے لیے مقام پر روانہ کر دیا گیا ہے۔