عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ پینل نے کل سری نگر میں اپنی افتتاحی میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر موٹرزاور پینل کنوینر عفیر اعجاز کتاب کی قیادت میں بلائی۔ اس میٹنگ میں صنعتی شعبہ کے رہنماؤں اور سی آئی آئی کے اراکین بشمول حسیب رینزو، سدھانت چودھری اور داور میرنے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں عفیر اعجاز کتاب نے کہا’’ہم سیاحت، باغبانی، آٹوموبائل، اور کولڈ اسٹوریج جیسے شعبوں میں ہنر مند کارکنوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہماری وابستگی ایسی ورکشاپس بنانا ہے جو ملازمین کو بااختیار بنائیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ضروری تربیت فراہم کریں‘‘۔پینل کے اراکین نے جموں و کشمیر میں ہنر مندی کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کیا، اور خطے کی افرادی قوت کو مسابقتی اور ہنر مند لیبر پول میں تبدیل کرنے کے لیے درکار تعاونی کوششوں پر زور دیا۔