سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے 7مارچ 2026 تک لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے مطابق، “کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے تمام امتحانات جو 7مارچ2026 تک منعقد ہونے والے تھے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا علان الگ سے کیا جائے گا۔ادھر کشمیر یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں 7 مارچ 2026 (ہفتہ) سمیت تمام تدریسی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار کے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے تحت 7مارچ تک تدریسی عمل معطل رہے گا اوراس فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی کے تمام کیمپسز پر ہوگا۔ یہ حکم تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے جاری کیا گیا ہے، اور طلبہ کو یونیورسٹی کے سرکاری مواصلات کے ذریعے اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کلاسز کی بحالی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس 7 مارچ کے بعد متوقع ہیں۔