سرینگر//سرینگر کی ہونہار ووشو کھلاڑی سعدیہ طاریق نے 22 سے 28 فروری تک روس کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرکے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا.۔سعدیہ طاریق جن کا تعلق سرینگر سے ہے جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں دو بار گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔سعدیہ نے ماسکو میں ووشو چیمپئن شپ کے فائنل میں مقامی فیورٹ کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سالانہ کیلنڈر ٹریننگ اور مقابلہ میں منظور شدہ ٹورنامنٹ ہے۔روس میں جاری چیمپئن شپ میں بھارت کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سعدیہ طاریق نے حال ہی میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی جالندھر میں 20 ویں جونیئر نیشنل ووشو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جس میں جموں و کشمیر ووشو ٹیم مجموعی طور پر تمغوں کی تعداد میں تیسرے نمبر پر رہی تھی۔سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر سابق وزیر کھیل اور ایتھنز اولمپکس میڈلسٹ راجیہ وردھن راٹھور نے سوشل میڈیا پر سعدیہ طاریق کی تعریف کی ہے ۔