کشمیر کی سیرپر آیا ایک اور سیاح کورونا وائرس کا شکار

سرینگر//سرینگر میں گجرات کا ایک سیاح پیر کے روزکورونا وائرس میں مبتلاءہوکر لقمہ اجل بن گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ سیاح کو کورونا مثبت آنے کے بعد2اپریل کے روز سینے کے امراض سے متعلق اسپتال واقع ڈل گیٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پونے سے آنے والے ایک اور سیاح کی اس سے قبل گذشتہ بدھ کو اسی طرح کورونا میں مبتلاءہونے کے بعد موت واقع ہوئی تھی۔دونوں کے ٹیسٹ ائر پورٹ پر منفی آئے تھے۔
ذرائع کے مطا بق کئی سیاح سرینگر ائر پورٹ پرٹیسٹ کراکے منفی آئے لیکن بعد میں وہ کورونا میں مبتلاءظاہر ہوئے۔تاہم کشمیر کی سیاحت کیلئے زمینی راستہ اختیار کرنے والے سیاحوں کا کہیں بھی کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا ہے۔