عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ آنے کیساتھ ہی ٹھٹھرتی سردی کا زور تیز ہوگیا ۔ جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیان ایک بار پھر سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری تھا۔سرینگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی ،جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ،گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 تھا ۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ریکارڈ ہوا ۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ، اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں بالترتیب منفی5.3 اور منفی5.5 ڈریکارڈ ہوا ۔لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 اور منفی5.6 ڈگری ریکارڈ ہوا ۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ادھرجموں خطے میں بھی سردی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جہاں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت8.1ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال 0.7، بھدرواہ 0.2، راجوری 1.4 اور سانبہ2.5رہا۔ کٹرہ 7.6جبکہ ادھم پور اور رام بن میں بالترتیب 4.0اور4.1یکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم اور صاف آسمان رات کے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی اہم وجہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ 6 دسمبر سے سردی کی شدید لہر جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 4 اور 5 دسمبر کو معمولی بہتری متوقع ہے۔